14 مارچ، 2015، 7:58 PM

لاریجانی

امریکی سرپرستی میں داعش مخالف اتحاد خالی ڈھول بجا رہا ہے

امریکی سرپرستی میں داعش مخالف اتحاد خالی ڈھول بجا رہا ہے

مہر نیوز/14 مارچ/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کویت کے ٹی وی چینل الرائ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے مفادات کا احترام اور ان کی ارضی سالمیت کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے ایران بادشاہتی نظام کودرست نہیں سمجھتا قوموں کو اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کویت کے ٹی وی چینل الرائ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے مفادات کا احترام اور ان کی ارضی سالمیت کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ ہے ایران بادشاہتی نظام کودرست نہیں سمجھتا قوموں کو اپنی قسمت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو کسی سرپرست کی ضرورت نہیں ،

لاریجانی نے کہا کہ داعش مخالف اتحاد میں امریکہ کی سرپرستی میں عرب ممالک شامل ہیں ۔ عرب ممالک خود امریکی سرپرستی میں دوسرے عرب ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور یہ چیز روشن اور واضح ہے۔ عراق ، شام ، پاکستان اور افغانستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے نامحرم ہاتھ موجود ہیں اور دہشت گردوں کی صفوں میں مغربی ممالک کے عناصر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ داعش مخالف اتحاد صرف اآلی ڈھول بجا رہا ہے مغربی ممالک داعش کے ذریعہ عراق و شام کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام پیدا کریں گے۔

لاریجانی نے عراق میں ایران کی موجودگی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایرانی فوجیں موجود نہیں بلکہ بعض فوجی مشیر عراقی حکومت کی درخواست پر وہاں موجود ہیں۔ اور ہمسایہ ممالک کی مشکل وقت میں مدد کو ایران اپنا اخلاقی اور اسلامی فریضہ سمجھتا ہے۔

News ID 1851737

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha